گوجرانولہ میں بہن اور بھائی کی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی

گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدارسنگھ میں بھائی اور بہن نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق واقعے پر اہلِ خانہ نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کرانے سے سے انکار کر دیا ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔بہن بھائی کی مبینہ خودکشی پر اہلِ خانہ نے پولیس کو تحریری بیان دیا ہے کہ معمولی تلخ کلامی پر چھوٹے بھائی نے بڑی بہن کو طلاق کا طعنہ دیا تھا، جس پر بہن نے بھائی کے سامنے زہریلی گولیاں کھا لیں۔اہلِ خانہ کا بیان میں کہنا ہے کہ بہن سے ایک زہریلی گولی چھین کربھائی نے بھی کھا لی۔

پولیس کو دیے گبے بیان کے مطابق دونوں کو میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا جہاں دونوں دم توڑ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close