پولیس میں تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں، اس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمران رزاق ایس ایس پی آر آئی بی راولپنڈی اور فخر بشیر راجا ایس پی انویسٹی گیشن باغبان پورہ تعینات کیے گئے ہیں۔پنجاب پولیس کے نوٹیفکیشن کے مطابق منصورالحسن ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کاہنہ جبکہ کامران زمان ڈی ایس پی انویسٹی گیشن نولکھا تعینات کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق دانش رانجھا ڈی ایس پی سی آئی آئی کوتوالی اور میاں قدیر ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ تعینات کیے گئے ہیں۔

پنجاب پولیس کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض احمد ڈی ایس پی آپریشنز نولکھا جبکہ امبر جہاں ڈی ایس پی لیگل آپریشنز تھری لاہور تعینات کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد شہزاد خان ڈی ایس پی لیگل افیئرز لاہور، زیارت علی خان ڈی ایس پی لیگل فیصل آبادجبکہ نصیر احمد ڈی ایس پی آر آئی بی ڈی جی خان تعینات کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close