مریم نواز نے 3 دن کی مہلت دے دی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کی سڑکوں، گلیوں اور بازاروں کی صفائی کے لیے 3 دن کی مہلت دے دی۔

مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں لاہور ڈیولپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو لاہور کی سڑکوں کی مرمت کرنی چاہیے، سڑک پر کوئی گڑھا نظر نہیں آنا چاہیے۔اجلاس میں لاہور کی 18 مارکیٹوں میں تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہروں سے مویشی نکالنے کے لیے کسانوں سے بات کرنے کی ہدایت بھی دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close