لاہور مال روڈ پر پی ٹی آئی کارکنوں کا پتھراؤ

پولیس نے جی پی او چوک میں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے چھ وکلاء کو گرفتار کرلیا ۔۔۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ جی پی او چوک سے گاڑی میں بیٹھ کر نکل گئے ۔۔۔ اس حوالے سے تفصیلات جانتے ہیں نمائندہ سما ارشد علی سے لاہور کے علاقے مال روڈ پر تحریک انصاف کے کارکنان اور وکلاء نے احتجاج شروع کر دیاہے تاہم پولیس نے احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے 6 وکلاء کو گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایوان عدل کے باہر بھی پی ٹی آئی کارکنان نے جمع ہونا شروع کیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا گیا ، اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کر نے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔دوسری جانب جی پی او چوک پر تحریک انصاف کے وکلاء کی جانب سے احتجاج کیا جارہاہے اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 وکلاء کو گرفتار کر لیاہے ۔

جناح ایونیو پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے ، چائنہ چوک کے قریب موجود پولیس اہلکاروں نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ کلثوم چوک کے قریب احتجاج کرنے والے کارکنوں نے پولیس پر پتھراو کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close