لاہور میں ملک احمد خان کو گرفتار کر لیا گیا

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما ملک احمد خان بھچر کو حراست میں لے لیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں احتجاج جاری ہے اور مختلف مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے رینجرز کو بھی طلب کیا گیا اور جی پی چوک سمیت دیگر اہم پوائنٹس پر رینجرز کے دستے تعینات ہیں۔

لاہور پولیس کی جانب سے اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملک احمد بھچر ریلوے اسٹیشن کے قریب احتجاج میں شرکت کے لیے آئے تھے جہاں سے انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔علاوہ ازیں مسرت جمشید چیمہ کو بھی دیگر خواتین کارکنان کے ہمراہ آزادی فلائی اوور سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے گرفتار خواتین کو پرائیویٹ گاڑی میں بٹھا کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close