رحیم یار خان میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں نے پولیس اور میپکو ٹیم پر حملہ کر دیا۔
میپکو حکام کے مطابق مشتعل افراد نے میپکو اور پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، حملہ آوروں نے میپکو اہلکاروں پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے بھی تشدد کیا۔پولیس کے مطابق حملے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان میپکو کے مطابق نادہندگان کے ذمے 30 لاکھ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے، حملہ آوروں کے خلاف درخواست تھانے میں جمع کرا دی گئی ہے۔
دوسری جانب صارفین نے الزام عائد کیا ہے کہ جو صارفین بل ادا کر رہے ہیں ان کے بھی کنکشن منقطع کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں