لاہور، فینسی جوتے کے ساتھ یونیفارم، جعلی پولیس افسر پکڑی گئی

لاہور میں پولیس نے ایک جعلی خاتون اے ایس پی کو گرفتار کیا ہے۔

جعلی خاتون اے ایس پی نقلی وردی پہن کر پولیس آفس جا پہنچی. جہاں اسے گرفتار کرلیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پولیس آفس میں داخل ہونے والی خاتون نے وردی پولیس کی مگر جوتا فینسی پہن رکھا تھا۔جعلی خاتون افسر نے پولیس کے دفتر میں آکر حکم دیا کہ آفیسر کو باہر بلائیں، مجھے ان سے کام ہے۔ پولیس آفس کی سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کو خاتون کا جوتا فینسی ہونے پر شک گزرا تو انہوں نے پوچھ گچھ کی، اس دوران نوسرباز خاتون ثبوت نہ دے سکی اور بہت جلد اس کے ڈھول کا پول کھل گیا۔

پول کھلنے کے بعد سول لائن پولیس نے نوسر باز خاتون کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق نوسرباز خاتون ڈیفنس کی رہائشی ہے اور ملزمہ سے تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close