گاڑی پر آئی کے 804 کی جعلی نمبر پلیٹ لگانے والا ٹک ٹاکر دھر لیا گیا

لاہور میں آئی کے 804 کی نمبر پلیٹ لگانے والے شہری کو پولیس نے دھر لیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے ایک شہری ٹک ٹاکر ندیم مبارک نے اپنی گاڑی پر آئی کے 804 کی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔پولیس نے بتایا کہ شہری کے خلاف کارپر آئی کے 804 لکھی جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، شہری کے خلاف مقدمہ وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق شہری نے گاڑی کی پچھلی نمبر پلیٹ پر آئی کے 804 لکھا ہوا تھا، دانستہ طور پر یہ نمبر پلیٹ لگانے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close