میانوالی میں آپریشن شروع

پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح میانوالی میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔

حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر میانوالی کے بازاروں اور مرکزی شاہراہوں سے تجاوزات کو ہٹانے کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے، سڑکیں کشادہ ہونے سے شہریوں کو آمدو رفت میں آسانی ہو گی۔دکانداروں کو تجاوزات کے خاتمے کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے تھے اور ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا ہے۔دوسری جانب شہریوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے شہریوں، خاص کر پیدل چلنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close