لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں گھر میں موجود 2 خواتین نند اور بھاوج کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق شان نامی ملزم نے 25 سالہ بیوی حنا اور 24 سالہ بہن سحرش کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق اہل محلہ کا کہنا تھا کہ ملزم شام کو اپنی اہلیہ حنا اور بہن سحرش کے کردار پر شبہ تھا۔پولیس کی فرانزک ٹیم نے شواہد اکھٹے کرنے کے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل کی واردات میں تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں