پی ٹی آئی جلسہ، جیل کی گاڑی پہنچا دی گئی

لاہور کے علاقے کاہنہ میں پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ میں پہنچنے والی خواتین حیران رہ گئیں۔

خواتین کا کہنا ہے کہ سارے راستے کھلے ہیں، سمجھ نہیں آ رہی کہ پولیس نے راستے بند کیوں نہیں کیے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے جلسے کا پنڈال کھلا رکھا گیا ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں رنگ روڈ پر پریزن وینز بھی پہنچا دی گئی ہیں۔

ادھر لاہور کی کاہنہ مویشی منڈی میں آج ہونے والے تحریکِ انصاف کے جلسے کے پنڈال میں کھانے پینے، پارٹی پرچموں اور ٹوپیوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ فیروز پور روڈ پر کاہنہ مویشی منڈی جانے والے تمام راستے کھلے ہیں، فیروز پور روڈ سے کاہنہ کی طرف سڑک کے دونوں اطراف کنٹینرز کھڑے ہیں، تاہم لاہور قصور روڈ اور رنگ روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close