9 مئی مقدمات کی تفتیش، لیڈی پولیس افسر کو تبدیل کر دیا گیا

لاہور کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کا تبادلہ کر دیا گیا۔

انوش مسعود کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، انہوں نے 9 مئی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی تفتیش کی اور چالان جمع کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ایس اینڈ جی اے ڈی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور انوش مسعود کو فوری طور پر ریلیو کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ لاہور میں پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن تعینات ہونے پر ایک مخصوص گروپ ان کی مخالفت کر رہا تھا، ان کی جگہ محمد نوید کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن تعینات کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close