گوجرہ میں مہندی کی تقریب میں ٹریلر گھس گیا، 4 خواتین کی جان گئی

گوجرہ میں ٹریلر بےقابو ہو کر سڑک کنارے ٹکرانے سے 7 سالہ بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گوجرہ میں جھنگ روڈ پر پل آدا کے قریب جھنگ سے گوجرہ جانے والا ٹریلر حادثے کا شکار ہوا، ٹریلر بے قابو ہوکر سڑک کنارے مہندی کے فنکشن میں جاگھسا۔حادثے میں 7 سالہ بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close