لاہور میں پولیس کے سابق سب انسپکٹر شاہد اصغر کے قتل کا ملزم بیرون ملک فرار کی کوشش میں ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم محمد علی مقتول کا سوتیلا بھائی ہے، جو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے رواں ماہ کے آغاز پر اپنے سوتیلے بھائی سابق سب انسپکٹر شاہد اصغر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ اعلیٰ حکام کی جانب سے ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں