صوبائی دارالحکومت سے7 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور (پی این آئی) صوبائی دارالحکومت کےمختلف علاقوں سے7 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مزنگ کے علاقے سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جبکہ لاری اڈا سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔گوالمنڈی، میو ہسپتال گیٹ نمبر 3 کےقریب 65 سالہ بزرگ شہری مردہ حالت میں پایا گیا اور داتا دربار ، شیش محل روڈ سے 45 سالہ شخص کی لاش ملی۔ اسی طرح داتا دربار ، بیلا رام روڈ پر 40 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ فیکٹری ایریا شنگائی کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا۔ شمالی چھاؤنی ، دھرم پورہ پھاٹک سے بھی 50 سالہ شخص کی لاش ملی۔پولیس کے مطابق تاحال جاں بحق ہونے والے کسی بھی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہیں جبکہ لاشوں کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close