پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں جَلد الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ روزمرہ کی زندگی کو متاثر کرتی ہے، خراب تیل بیچنے والے پیٹرول پمپس کو سیل کیا جائے گا، اسموگ ختم کرنے کے لیے ہر شہری کو اپنی ذمے داری ادا کرنی ہو گی۔بعد ازاں سینیر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ لاہور کافی حد تک اسموگ سے متاثر ہو رہا ہے، اسموگ کی وجہ سے تعلیم، معیشت اور صحت متاثر ہوتی ہے، 3 ماہ کے دوران لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک گیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسموگ کی وجہ سے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 400 تک گیا، شہر میں 4.5 ملین موٹر بائیکس موجود ہیں، 1800 سالانہ رجسٹرڈ ہوتی ہیں، یہاں 13 لاکھ گاڑیاں بھی موجود ہیں، البتہ وہیکل فٹنس کا کوئی پروسس موجود نہیں تھا، پچھلے ادوار میں اسموگ کے خاتمے کے لیے کوئی احتیاطی تدبیر نہیں اپنائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منصب سنبھالتے ہی ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر بنانے کا حکم دیا، ان کی ہدایت پر پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی لگائی گئی، مریم نواز نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی ہے۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والی سرکاری گاڑیوں کو بھی جرمانے کیے گئے، شہری جرمانے سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں کی مکمل فٹنس کا خیال رکھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں