لاہور میں گھریلو ملازمہ پر ڈنڈوں سے تشدد

لاہور میں ایئر پورٹ کے قریب ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر کی مالکن کی جانب سے گھر میں کام کرنے والی بچی پر تشدد کیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں کام کرنے والی بچی کی حالت بگڑنے پر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے بچی کو اسپتال منتقل کر دیا۔بچی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ گھر کی مالکن ڈنڈوں سے تشدد کرتی اور گرم پانی زبردستی پلاتی تھی۔پولیس نے بچی کے بیان پر گھر کی مالکن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close