سی ٹی ڈی آپریشن، کتنے دہشت گرد دھر لیے گئے؟

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 475 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے ہیں جن کے دوران 33 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، گوجرانوالہ، میانوالی، بہاولپور، ننکانہ، رحیم یار خان، بھکر اور دیگر شہروں میں کی گئیں۔لاہور سے کالعدم جماعت الاحرار کا خطرناک دہشت گرد گرفتار ہوا ہے۔گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، خودکش جیکٹ، 2 دستی بم، 26 ڈیٹونیٹرز، گولیاں، اسلحہ، موبائل، نقدی برآمد ہوئی ہے۔

یہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں