اپنی چھت اپنا گھر، قرضہ قسطوں میں کتنے سال میں واپس ہو گا؟

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی جی خان میں “اپنی چھت اپنا گھر” اسکیم کے تحت قرعہ اندازی کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 لاکھ کا قرض ہے، 7 سال میں اقساط ادا کرنی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آج قرعہ اندازی میں جس کا نام نکلے گا اسے 15 لاکھ روپے کا بلاسود قرض ملے گا، نواز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اس اسکیم کیلئے رہنمائی کی، ڈیرہ غازی خان میں آج جن لوگوں کے نام آئیں گے، انہیں گھر بنانے کا خواب پورا ہونے پر مبارکباد دیتی ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف اپنی چھت اپنا گھر اسکیم پر بہت خوش ہیں، دیہاتی علاقوں میں 10 مرلہ زمین ہے تو آپ کو قرض ملے گا، مہینے کی قسط کم سے کم رکھنے کی کوشش کی ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ میں آج قرعہ اندازی شروع ہوگئی ہے، میں ڈیرہ غازی خان میں اسکیم کی قرعہ اندازی شروع کر رہی ہوں، اسکیم میں کوئی سفارش نہیں، قرض میرٹ پر مل رہا ہے، اسکیم میں کامیاب ہونے والوں کومبارک باد دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگ جلد گھر بنا کر شفٹ ہوجائیں گے، 30 دن میں اسکیم پر عمل کرنا چھوٹی بات نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close