نوسر بازوں نے محنت کش کا گردہ نکال لیا

لاہور کے علاقے چوہنگ میں نوکری کا جھانسہ دے کر محنت کش کا گردہ نکال لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق وہاڑی کا رہائشی احسن علی مانگا منڈی میں اینٹوں کے بھٹہ پر کام کرتا تھا، بھٹہ بند ہونے پر ملزم نے احسن علی کو نوکری دلانے کے بہانے بلایا۔مقدمے کے مطابق ملزم نے احسن علی کو نشہ آور مشروب پلایا اور کلینک میں لے جا کر گردہ نکال لیا۔احسن علی کی جانب سے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ تکلیف محسوس ہونے پر ڈاکٹر کے پاس گیا تو معلوم ہوا کہ گردہ نکالا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close