ایک تھانے سے 395 مقدمات کا ریکارڈ غائب، پولیس اہلکار دھر لیے گئے

شیخوپورہ میں تھانہ فیکٹری ایریا سے 395 مقدمات کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات کا ریکارڈ غائب کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ سب انسپکٹر ذوالفقار علی، سب انسپکٹرمحمد طاہر، ندیم جاوید، ساجد شاہ اور عبدالجبار پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔غائب ہونے والے تمام مقدمات کا اندراج 2023ء میں ہوا تھا۔پولیس نے کہا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا سے تبدیلی کے وقت متعدد تھانیدار مقدمات کی فائلیں ساتھ لے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close