ہمت کارڈ کا اجراء، کن لوگوں کو ملے گا؟

لاہور(پی این آئی): پنجاب میں اسپیشل افراد کے لیے ہمت کارڈ کے اجرا کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کردیے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسپیشل افراد ہمارے لیے بہت خاص ہیں ، خصوصی افراد کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 40 ہزار اور دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری کیے جائیں گے، صوبے بھر میں اسپیشل افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں 10500 روپے ادا کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں