ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف جماعتِ اسلامی اور مختلف تاجر تنظیموں کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر لاہور کی تاجر تنظیمیں 2 دھڑوں میں بٹ گئیں، تاجروں کا ایک گروپ ہڑتال کا حامی جبکہ دوسرا مخالف ہے۔لاہور کی بیشتر مارکیٹیں اور تاجر تنظیمیں شٹڑ ڈاؤن ہڑتال میں شامل ہیں جبکہ حکومتی حمایت یافتہ تاجر تنظیمیں ہڑتال کی مخالف ہیں۔ہڑتال مخالف تنظیموں میں انجمن تاجران نعیم میر گروپ شامل ہے۔ہڑتال کی حمایت میں مجاہد مقصود بٹ، اشرف بھٹی گروپ اور خالد پرویز گروپ شامل ہے۔
واضح رہے کہ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں اور ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف تاجر تنظیموں نے آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔اسلام آباد انتظامیہ نے احتجاج کے پیشِ نظر ریڈ زون کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا ہے۔ادھر ملک کے سب سے بڑے شہر، معاشی حب کراچی کی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان نے کہا ہے کہ کراچی سے خیبر تک تمام تاجر تنظیمیں ہڑتال میں شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں