وفاقی وزیر احسن اقبال کے ساتھ واردات ہو گئی

پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا موبائل فون جیب سے نکال لیا گیا۔

احسن اقبال ایم پی اے رانا افضال حسین کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے تھے، جہاں کسی نے ان کی جیب سے موبائل فون نکال لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کا موبائل فون ٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close