رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں نے لاپتا پولیس اہلکار کی ویڈیو جاری کردی، جس میں مغوی اہلکار اپنی رہائی کی اپیل کررہا ہے۔
پولیس پر حملے سے قبل گنے کی فصل میں چھپے ڈاکوؤں کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، ویڈیو میں ڈاکوؤں کو گنے کی فصل میں پولیس کے انتظار میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارے گئے ڈاکو بشیر شر نے بنائی تھی۔واضح رہے کہ 22 اگست کو رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔حملے میں 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ 5 لاپتہ ہوئے تھے جنہیں بعد میں ریسکیو کر لیا گیا تھا۔ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑیوں پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی داغے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں