موٹر وے پر کھڑی کار میں 4 لاشیں، انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی

بھیرہ کے قریب موٹر وے پر کھڑی کار سے 2 خواتین، 1 مرد اور 1 بچے کی لاشیں ملی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاندان میکلوڈ روڈ لاہور کا رہائشی ہے، جو لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے۔ڈی ایس پی فیاض ہنجرا کے مطابق 4 افراد کی موت کیسے واقع ہوئی اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close