آئی جی پنجاب نے ایس پی عہدے کے 4 افسران کےتقرر و تبادلے کردیے۔
پنجاب پولیس کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر کاشف اسلم ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن انویسٹی گیشن برانچ پنجاب تعینات کیے گئے ہیں۔نوٹی فکیشن کے تحت بلال احمد ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹاؤن لاہور تعینات ہوئے ہیں۔ایس پی صدر فیصل آباد شمس الحق کا تبادلہ کرکے انہیں سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں