ارشد ندیم کے لیے ایک اور قیمتی گاڑی اور 20 لاکھ روپے کیش انعام

لاہور(پی این آئی): گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر 20 لاکھ کا چیک اور گاڑی تحفے میں دے دی۔

سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں ارشد ندیم کا استقبال کیا اور ان کے لیے سجائی گئی تقریب میں قومی ہیرو کی کارکردگی کو سراہا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے، ملک کے ہر حصے میں ارشد کی کامیابی کو سراہا جا رہا ہے، ہمیں توقع ہے کہ وہ مزید ریکارڈ توڑیں گے۔اس موقع پر ارشد ندیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اپنے ملک کیلئے مزید نئی کامیابیاں سمیٹوں گا، میری خواہش ہے کہ قوم اسی طرح مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم کا شکر ہے کہ صرف مجھےنہیں پوری پاکستانی قوم کو عزت دی، کسی بھی کھلاڑی کیلئے قوم کی طرف سے ملنے والی عزت سب سے بڑا اعزاز ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close