لاہور کے لبرٹی چوک سے 30 گرفتار

جشن آزادی کے موقع پر لاہور کے علاقے لبرٹی چوک میں ہلڑ بازی کرنے پر 30 کے قریب منچلوں کو حراست میں لے لئے گئے۔

پولیس کے مطابق منچلے لبرٹی چوک آنے والی فیملیز کو تنگ کررہے تھے اور لوگوں کی شکایت پر انہیں حراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق کئی منچلوں کے کئی ساتھی پولیس کو دیکھ کر موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close