وہاڑی میں 3 بکریوں کی ٹانگیں توڑ دی گئیں، وجہ کیا بنی؟

وہاڑی میں کھیت میں داخل ہونے پر زمیندار نے مبینہ طور پر تین بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں۔

وہاڑی کے نواحی گاؤں 26 ڈبلیو بی کے رہائشی محمد اسلم ٹاوری نے بتایا کہ اس کی پالتو تین بکریاں گاؤں کے زمیندار کے کھیتوں میں چلی گئی تھیں جس پر اس نے مشتعل ہو کر اینٹیں مار مار کر بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں۔اس کا مزید کہنا تھا کہ زمیندار کے خلاف کارروائی کےلیے بکریاں ساتھ لے کر تھانہ صدر گیا جہاں سے ویٹرنری اسپتال بھجوادیا گیا

۔پولیس تھانہ صدر کے مطابق بکریوں کی ٹانگیں توڑنے پر میڈیکل کےلیے ڈاکٹ (پولیس کی سرکاری اسپتال کو زخمی کیلئے درخواست) جاری کر دیا گیا۔ رپورٹ آنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close