پنجاب یونیورسٹی، ایم اے، ایم ایس سی کے امتحانی نتائج کا اعلان

لاہور ( آئی این پی)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے عربی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2023ء ، ایم اے اسلامک سٹڈیز ، اردو، ایم ایس سی ریاضی پارٹ ون سالانہ2023ء ،ایم اے پولیٹیکل سائنس ، ایم ایس سی فزکس اور کیمسٹری پارٹ ٹوسالانہ 2023ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں