لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے کینیڈین عدالت کے حکم کے باوجود آٹھ سالہ مریم اور آٹھ سالہ یوسف کی پاکستان منتقلی اور ماں سے ملاقات نہ کرانے کامعاملے پر دوہری شہریت کے حامل دو بچوں کو ماں کے حوالے کردیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پرسماعت کی ۔بچوں کی والدہ ریمانازکے وکیل عبیداللہ کلیار نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کینڈین عدالت نے علیحدگی اختیار کرنے پر والدہ کو بچوں سے ملاقات کی اجازت دی، سابق شوہر ملاقات کرانے کی بجائے بچوں کو پاکستان لے آیا، بچوں کے والد کا اقدام کینڈین عدالت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
استدعا ہے کہ عدالت بچوں کو والدہ کے حوالے کرنے کاحکم دے۔عدالت نے دوہری شہریت کے حامل دو بچوں کو ماں کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی پاکستان منتقلی بین الاقوامی قوانین اور کینڈین عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے،قوانین سے انحراف پربچوں کوباپ کے حوالے نہیں کیاجاسکتا۔عدالت نے دونوں بچے ماں کے حوالے کرتے ہوئے مزید سماعت 12جنوری تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں