لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کس نمبر پر؟

لاہور ( آئی این پی) لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر رہا ۔شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی ،ائیرکوالٹی انڈیکس 233ریکارڈ کی جا رہی ہے۔لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ۔

ڈی ایچ اے فیز8میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 299ریکارڈ کی گئی ۔ٹھوکر نیاز بیگ 263،خانہ سلیم فرہنگ میں آلودگی کی شرح 235ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ہفتے دھند میں مزید شدت پڑنے کے انکشافات ظاہر کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close