لاہور (آئی این پی)متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بعض ادویات کی عدم دستیابی اور قیمتو ں میں اضا فہ لمحہ فکریہ ہے ،جان بچانے والی بعض ادویات کی عدم دستیا بی پر حکمرانوں کی خامو شی افسو سناک اور قابل مذمت ہے،مہنگائی اور بے روز گاری کے ستا ئے عوام کیلئے ادویات کی قیمتو ں میں اضا فہ ڈون حملہ سے کم نہیں ہے۔
انہو ں نے کہاکہ بروقت ایل سیز نہ کھلنے اور خام مال درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہونا اور ان کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہونا افسوسناک اور قابل مذ مت امر ہے ، پہلے کوئی مریض اگر ایک ہفتے کی ادویات خرید لیتا تھا تو اب وہ اشد ضرورت پڑنے پر ہی ادویات خریدتا ہے۔ حکمران ہو ش کے ناخن لیں اور جان بچانے والی ادویا ت کی مارکیٹ میں د ستیا بی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں