سینئر پیپلز پارٹی رہنما نے فیصل صالح حیات کو “غدار” قرار دے دیا

کراچی (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ فیصل صالح حیات پیپلز پارٹی کے بانی نہیں،غدار تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا کیس 45 سال بعد سماعت کیلئے مقرر ہوا، بینظیر بھٹو کے قاتل آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں، اور ان کے ورثا کو 16سال بعد بھی انصاف نہیں مل سکا۔قادرمندوخیل نے کہا کہ فیصل صالح حیات پیپلز پارٹی کے بانی نہیں،غدار تھے، انہوں نے جماعت میں دھڑا بنانے کی کوشش کی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close