کن علاقوں کو لوڈ شیڈنگ فری قرار دیا گیا ؟

لاہور( آئی این پی)حکومت کی جانب سے 7 ستمبر سے بجلی چوروں کے خلاف شروع کی جانے والی مہم کامیابی سے جاری ہے اور تقریباً 4 ماہ کے دوران بجلی چوروں سے 72 ارب روپے ریکور کر لئے گئے ۔پاور ڈویژن کے مطابق 4 ماہ میں 71 ہزار 929 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ بجلی چوری میں ملوث 305 ملازمین کو بھی معطل کیا گیا ہے۔جہاں بجلی چوری صفر ہے ان علاقوں کو لوڈ شیڈنگ فری قرار دیا گیا ہے جس میں مردان کے بعد میرپور خاص بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق میر پور خاص میں بجلی چوروں کے خلاف مہم کا آغاز مشکل تھا، حیسکو ریجن میں حیسکو انتظامیہ اور ملازمین بجلی چوری میں ملوث تھے، کارروائیوں کے آغاز پر حیسکو سی ای او اور ٹیم بدلی گئی۔حکام نے بتایا کہ خیبر پختونخوا ہ میں مردان سٹی 18 اکتوبر کو لوڈشیڈنگ فری کیا گیا تھا، پشاور ، سکھر ، حیدرآباد کے علاقوں کو بھی لوڈشیڈنگ فری شہر بنایا جائے گا۔حکام نے مزید بتایا کہ تینوں شہر فروری 2024 کے وسط تک لوڈشیڈنگ فری کر دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close