لاہور، 12 افسران کی گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی، نئی تعیناتیاں کر دی گئیں

لاہور( آئی این پی)محکمہ لائیو سٹاک کے 12 افسران کیگریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر محمد سرفراز احمد چٹھہ گریڈ 20 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک جنوبی پنجاب ،ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر سید ندیم بدر کوگریڈ 20 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر فیصل آباد ڈویژن ،رجسٹرار لائیو سٹاک بریڈنگ اتھارٹی ڈاکٹر ساجد اقبال کوترقی کے بعد ڈائریکٹر لائیو سٹاک گجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل توسیع ڈاکٹر اقبال شاہد کو گریڈ 20 میں ترقی، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر آصف سلیمان ساہی کوترقی دے کر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ایویلویشن ،اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر ڈاکٹر عطیہ بخاری کوگریڈ 20 میں ترقی کے بعد ڈائریکٹر ایل ایس ٹی سی بہادر نگر اوکاڑہ ،ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن ڈاکٹر آصف رفیق کوترقی کے بعد ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ،ڈپٹی ڈائریکٹر سیمن پروڈکشن یونٹ قادر آباد ڈاکٹر محمد یوسف کوگریڈ 20 میں ترقی کے بعد ڈائریکٹر سرگودھا ڈویژن ،چیف ریسرچ آفیسر بفلور سرچ انسٹیٹیوٹ پتوکی ڈاکٹر رانا عبدالرئوف کوگریڈ 20 میں ترقی کے بعد ڈائریکٹر بریڈ امپروومنٹ ،ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ایویلویشن ڈاکٹر محمد اشرف کوگریڈ19سے گریڈ20 میں ترقی کے بعد ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈویژن ،ڈائریکٹر جنرل جنوبی پنجاب ڈاکٹر اعجاز گورسی کوگریڈ 20 میں ترقی کے بعد ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈویژن جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈاکٹر نوید سحر کو اگلے گریڈ میںترقی کے بعد ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈویژن تعینات کر دیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close