کس حلقے سے نواز شریف کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل؟

لاہور( آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے حلقہ این اے130سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین نے پارٹی قائد نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن کی گزشتہ روز جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ۔

گفتگو کرتے ہوئے بلال یاسین نے بتایا کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کے سلسلے میں آر او کے دفتر میں پیش ہوئے جہاں آر او نے سوال و جواب کیے اور نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close