لاہور( آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ماضی گواہی ہے وہ ملک کو خوشحالی کی طرف لے کر جائیں گے نواز شریف کی جب بھی حکومت آئی اس نے عوام کے لیے کام کیا ہے ۔ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے لئے آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ عوام کا نواز شریف پر اعتماد ہے اور نواز شریف نے بھی کبھی اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی ۔
انہوںنے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا چاہیے ،اگر کوئی جیت جاتا ہے تو ہارنے والے کو اپنی ہار تسلیم کرنی چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ کاغذات نامزدگی چھینے کی مذمت کرتا ہوں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں