لاہور( آئی این پی)پنجاب میں امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے اور پولیس کی مداخلت کی شکایات پر الیکشن کمشنر پنجاب نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران کے کام میں مداخلت کسی صورت قبول نہیں، الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کرانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ دینی ہے، الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانا امیدواروں کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے کسی امیدوار کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا تو کارروائی ہوگی، شفاف الیکشن میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبائی الیکشن کمشنر کو تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام آر پی آوز کو ہدایات جاری کر دی ہیں، شفاف انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں، کوئی بھی افسر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو کارروائی کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں