پنجاب اسمبلی کے لیے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کس حلقے سے جمع کرا دیئے گئے؟

لاہور (ٗآئی این پی) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے حلقہ این اے 130 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین نے نواز شریف کے کاغذات جمع کروائے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے پی پی 80 شاہ پور سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے ہیں۔

(ن) لیگ کے سابق ایم پی اے صہیب برتھ نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔صہیب برتھ نے کہا کہ کارکنوں کی خواہش پر مریم نواز پی پی 80 سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔واضح رہے کہ مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 119اور این اے 120 کے ساتھ لاہور سے پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close