لاہور(آئی این پی) استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی)کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پی ٹی آئی کا تصوراتی محل زمین بوس ہوگیا ہے۔الیکشن کمیشن کے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا موقع دیا تھا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے افراتفری میں چند گھنٹوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے، پی ٹی آئی نے اپنا بیانیہ ہی زمین بوس کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں