لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد شادی کرنے والے شخص کی سزا کالعدم قرار دے دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا، ملزم کی جانب سے وکیل عابد حسین کھچی نے دلائل دیے۔
ملزم را علی احسان کو خاتون سے زیادتی کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے خاتون سے شادی کرنے پر را علی احسان کی سزا کالعدم قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔اوکاڑہ پولیس نے 2022 میں خاتون کی درخواست پر را علی احسان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں