پی ٹی آئی کی مہم ناکام ہو گئی، انتخابات آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں، بڑا دعویٰ

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ( ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ملک پر حاکمیت کا حق صرف پاکستان کے عوام کے پاس ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ ہم انتخابات کو یقینی بنانے کی بات کر رہے ہیں، ہماری بار ممبر ہونے کے ناطے درخواست ہے کہ جمہوری عمل کو نقصان نہ پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو بات کہی اس سے پی ٹی آئی کی مہم ناکام ہوگئی، انتخابات آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں، لوگ کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close