انسانی سمگلنگ کے جرم میں ملوث ملزم گرفتار، پہچان سامنے آ گئی

لاہور ( آئی این پی) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کے گھنائونے جرم میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔ملزم محمد حبیب بغیر لائسنس کے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کی غرض سے بھجوانے میں ملوث تھا۔ ملزم کو نواب ٹائون لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے اس مقصد کے لئے ٹریڈ ٹیسٹنگ اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کے نام سے ادارہ بنا رکھا تھا۔ ملزم سوشل اور پرنٹ میڈیا پر بیرون ملک ملازمت کے اشتہارات لگاتا تھا۔

ملزم بغیر لائسنس کے شہریوں سے پاسپورٹس وصول کر رہا تھا۔ چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 47 عدد پاسپورٹ برآمد ہوئے۔ مذکورہ پاسپورٹس سعودی عرب اور گلف ممالک جانے کے خواہش مند سادہ لوح شہریوں کے تھے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close