لاہور ( آئی این پی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 30 سے 100 روپے کمی کر دی۔اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ انٹر سٹی بسوں اور ویگنوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے اور اب مسافروں سے نیا کرایہ لیا جا رہا ہے۔دوسری جانب مسافروں کا کہنا ہے کہ نیا کرایہ نامہ بس اڈوں پر نہیں لگایا گیا، کرائے میں معمولی کمی ہوئی، کوئی خاص ریلیف نہیں ملا۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کرایوں میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے چھاپہ مار رہی ہے۔لاہور میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جا رہا ہے۔سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اسکواڈ کے ہمراہ اس حوالے سے ایکشن لیا اور لاہور میں زائد کرائے وصول کرنے پر 31 گاڑیاں بند کر دیں جبکہ 64 ٹرانسپورٹرز پر جرمانے بھی کیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں