جے یو آئی ضلع لاہور کا الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان

لاہور (آئی این پی) جے یو آئی انتخابی کمیٹی کا اہم اجلاس مدنی مسجد الحمد کالونی میں کمیٹی کے نگران مولانا اشرف گجر کی زیرِ قیادت منعقد ہوا، کمیٹی کے دیگر اراکین نائب امیر اول جمال عبدالناصر، وکلا ونگ کے صدر ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، ڈپٹی سیکرٹری مولانا محمد حسین، ناظم اطلاعات شاہد اسرار صدیقی شریک ہوئے، معاون ناظم مالیات حافظ عبدالرحمن، ناظم حافظ ندیم اسلم نے بھی شرکت کی۔

انتخابی کمیٹی نے انتخابات میں ضلع بھر سے حصہ لینے کا اعلان کردیا اور امیدواران کی فہرستیں مکمل کر کے صوبائی جماعت کو بھیج دی گئیں۔انتخابی کمیٹی نے واضح کیا کہ ضلعی سطح پر تمام مذہبی اور سیاسی قوتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں مشاورت جاری ہے، عوام اور عوامی نمائندگان جے یو آئی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یوآئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بنے گی جے یو آئی ہی موجودہ دور کے فتنوں اور ملک و قوم کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرے گی۔ مذہبی جماعتوں کا اتحاد بنا کر بھی مقابلے میں اتر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close