پی ٹی آئی نے رخنہ ڈالنے کی کوشش کی، ن لیگ نے الزام عائد کر دیا

لاہور(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمارا موقف بڑا سادہ ہے کہ 8 فروری کو الیکشن ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی نے رخنہ ڈالنے کی کوشش کی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب سب کچھ ٹھیک چل رہا ہوتا ہے تو پی ٹی آئی رخنہ ڈال دیتی ہے، 8 فروری کو الیکشن ہونا ہے اسے ہونے دیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر کے انتخابات کے انعقاد میں رخنہ ڈال دیا، باہر ہم پر الیکشن روکنے کا الزام لگاتے ہیں اور پٹیشن انہوں نے دائر کی۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا لارجر بینچ بن گیا ہے، اسی لیے ہم لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close