شہری کو قتل کر کے کویت فرار ہونیوالا خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار

لاہور (آئی این پی) لاہور میں شہری کو قتل کرکے کویت فرار ہونے والے ایک اور خطرناک اشتہاری گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری اعجاز احمد فروری میں گوجرانوالہ میں شہری کو قتل کرکے کویت فرار ہو گیا تھا۔پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا جس کے بعد اشتہاری مجرم کو چار ماہ قبل کویت میں گرفتار کروایا۔واضح رہے کہ قانونی مراحل پورے کرنے کے بعد پنجاب پولیس اشتہاری کو لے کر وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close