لیسکو نے ایک سال سے زیرالتواء نئے کنکشن کے لئے میٹرجاری کر دیئے صارفین میٹر کیسے حاصل کریں؟

لاہور (آئی این پی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) نے گھریلو،چھوٹے کمرشل و صنعتی صارفین کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایک سال سے زیر التواء نیو کنکشنز کے لئے میٹرز کا اجراء کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ لیسکو نے30نومبر 2023ء تک جمع ہونے والے ڈیمانڈ نوٹسز کے لئے میٹرز جاری کر دیئے،کمپنی نے 30نومبر تک کے لئے سنگل و تھری فیز میٹرز جاری کئے ہیں۔صارفین متعلقہ سب ڈویژن میں جمع ڈیمانڈ نوٹس کی کاپی دیکر میٹر حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close